خاتون کے ہاتھوں خاوند قتل اپنے ہی بچوں کو یتیم کردیا ،

0
41

لاہور:پہلے چائے میں نشے والی گولیاں ملائیں ، بے ہوش ہونے پر گلا دبا دیا اور خاوند کو اگلے جہاں بھیج دیا ، خاتون کے اعتراف جرم نے ہلا کررکھ دیا ، اطلاعات کے مطابق شاد باغ میں بیوی نے شوہر کو زہریلی گولیاں کھلا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

“غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

پولیس ذرائع کےمطابق دو بچوں کی ماں پروین نے نیند کی گولیاں کھلا کر خاوند 48 سالہ عامر متین کو بیہوش کیا،بعد ازاں مبینہ طور پر گلا دبا کر اسے قتل کر دیا،اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، پولیس نے ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا،

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کاخاوند آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔دوسری جانب پولیس کا بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے قتل کرنے کی وجہ گھریلو تنازعہ بتائی ہے، مگر اس حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مسیحاوں کی نااہلی کا شکارہوگئی حاملہ خاتون ، نواز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت حاملہ خاتون کی جان لے گئی

Leave a reply