وزیر اعظم عمران خان کل میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان
عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جب میرپور میں زلزلہ آیا تو وزیراعظم عمران خان امریکہ میں تھے تاہم اس دوران انہوں نے حکومتی ذمہ داران کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، وزیر اعظم نے اب وطن واپسی کے اگلے دن ہی میرپور جانے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر کمشنر میرپور کا کہنا ہے کہ نقصانات کاتخمینہ،متاثرین کی بحالی کیلیےمتاثرہ علاقوں کو7 زون میں تقسیم کیاگیاہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کے دن وطن پہنچے ہیں اور ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اتوار کے دن سات روزہ دورہ امریکہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں، وزیراعظم براستہ جدہ وطن واپس پہنچے، اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی آمد پراسلام آباد کو استقبالہ بینرز سے سجا دیا گیا تھا، وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے، وفاقی وزیرمرادسعید،رہنماپی ٹی آئی بابراعوان اورنعیم الحق ایئرپورٹ پرموجود تھے،
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو مودی سرکار نے کرفیو میں بند کر رکھا ہے، ہم اللہ رب العزت کی خوشنودی کیلئے مظلوم کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہم ہر فورم پر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کریں گے،