رواں مالی سال بجٹ میں سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹٰیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

0
41

رواں مالی سال بجٹ میں حکومت نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹٰیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سگریٹ کے پیکٹ پر دس روپے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بوتل پر ایک روپے ہیلتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ مطابق وفاقی حکومت نے 20 سگریٹ کے پیکٹ پر 10 روپے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی 250 ملی لیٹر والی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سگریٹ اور ڈرنکس پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صحت کے شعبے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی غیر قانونی پیداوار اور تجارت کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔

Leave a reply