یوفون نے "یو واچ” بنا کر ٹیکنالوجی کی بہترین مثال بنا دی ہے جسے آپ کے بچے جہاں بھی پہن کر جائیں گے آپ سے رابطے میں رہیں گے.

یو فون کے بہترین نیٹ ورک اور سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے "یو میپ ایپ” میں موجود نقشے کی مدد سے آپ ہر وقت باخبر رہتے ہیں کہ آپ کا بچہ کدھر ہے.

یو واچ میں پہلے سے ہی موجودہ 3 نمبرز پر نہ صرف کالز کی جا سکتی ہیں بلکہ موصول بھی کی جا سکتی ہیں. اس کے علاوہ تمام دوسرے نمبرز سے آنے والی کالز خود بخوف بلاک ہو جاتی ہیں.

مشکل آنے پر آپ کا بچہ ایک بٹن دبائے گا جس سے واچ میں موجود تینوں نمبرز پر میسج چلا جائے گا اور تب تک تینوں نمبرز پر کالز جاتی رہیں گی جب تک کوئی کال رسیو نہ کر لے.

یو فون واچ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے آپ اپنے بچوں کی حفاظت کر سکتے ہیں. مقررہ سیف زون سے باہر نکنے پر آپ کو میسج مل جائے گا. یو فون میپ پر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلے تین ماہ میں آپ کا بچہ کہاں کہاں گیا ہے.

یو فون واچ بہت مظبوط ہے اور ہلکے پھلکے پانی سے اسے کچھ نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ بند ہوگی. بچہ جب بھی واچ اتارے گا آپ کو میسج مل جائے گا. ہو واچ صرف آپ کے فون سے ہی آف ہو سکتی ہے تاکہ آپ کا بچہ اس کو خوف بند نہ کر سکے.

ٹیکنالوجی سے بھرپور واچ آپ کو ٹائم بتانے کے ساتھ آپ کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہے.

Shares: