میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

0
38

کراچی :میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟ شوبز کی دنیا کی ایک دلچسپ کہانی ، سلمان ثاقب اور حرا کی زبانی ، یاد رہےکہ سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانی جاتی ہے۔

 

کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

شوبز کی دنیاکے یہ دوستارے سلمان ثاقب شیخ اور حرا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے ہیں‌ جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس جوڑی کے رازوں بھری زندگی کے بارے میں اب تک معلوم نہیں تھا تاہم اتنے سالوں بعد مانی نے آخر کار دنیا کے ساتھ یہ راز فاش کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

ایک ٹی وی شومیں اس معروف اداکار نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت کئی انکشافات کیے اور مداحوں کو حیران کردیا۔مانی نے اپنی اہلیہ حرا سے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ 2008 میں اگر ان کے چھوٹے بھائی کی شادی نہ ہورہی ہوتی تو شاید وہ اس وقت بھی حرا سے شادی نہ کرتے، کیوں کہ وہ ہمیشہ شادی کے خیال سے بھی دور بھاگے۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ حرا سے ملے تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کے سامنے کوئی آئینہ آگیا ہے، کیوں کہ حرا بالکل ان کی ہی جیسی ہیں۔ایک موقع پرٹی وی پروگرام کی میزبان نے مانی سے سوال کیا کہ کیا حرا کو ان کی دوسری شادی کا معلوم ہے؟جس پر مانی کا کہنا تھا کہ ‘نہیں حرا میری دوسری شادی کے بارے میں نہیں جانتی، اگر وہ جانتی ہوتی تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی’۔

جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

اداکار سلمان ثاقب شیخ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، لیکن پھر میری پہلی اہلیہ اور میرا بیٹا نئیر ایک دن ہمارے گھر آگئے اور مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرنے لگے، مگرحرا کو میری پہلی شادی کی حقیقت پتا چلی’۔البتہ مانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرا کا دل بہت بڑا ہے، اس نے کہا کہ نئیر کو گھر لاؤ وہ اس کے لیے اس کے اپنے بچوں جیسا ہے۔یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس دوران حرا صرف 19 سال کی تھیں۔

Leave a reply