بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع دوسہ میں جیپ بس سے ٹکرا گئی جس سے تین خواتین سمیت 5مسافر ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے۔
بھارت، بس اور ٹرک کنٹینر کے درمیان زبردست ٹکر
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مین روڈ پر بالاجی موڑ کے قریب ایک جیپ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
جیپ کے مسافر ہری دیوار سے اپنے گھر پالی جا رہے تھے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں شفٹ کیا گیا جہاں تین افراد کو جے پور بھیج دیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق ضلع پالی سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں منوج، موہن، پنی دیوی، ناجو دیوی اور پشپا دیوی شامل ہیں۔
بھارت، ہریانہ میں ٹینکر کی آٹو سے ٹکر، 10نوجوان ہلاک
واضح رہے کہ بھارت میں روڈ ایکسیڈنٹ عام ہیں۔ گذشتہ روز گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں مذہبی مقام امباجی کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے کم سے کم 21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔ بس بارش کے دوران پھسلن کی وجہ سے ترشولیا گھاٹ کے نزدیک الٹ گئی۔بس میں 71 مسافر سوار تھے۔ بس دانتا کی جانب جارہی تھی۔
بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی