بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر میں صرف 200 سے 250 لوگ گرفتار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق رام مادھو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد 2000سے 2500 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ لیکن اب صرف 200سے 250کشمیری زیرحراست ہیں۔انہیں بھی عزت و احترام سے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کشمیریوں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

یاد رہے کہ معروف بھارتی ماہر تعلیم سعیدہ حمید کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے مقبوضہ کشمیر کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ وفد میں نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی جنرل سکریٹری اینی راجہ، پرگتی شیل مہیلا سنگٹھن کی جنرل سکریٹری پونم کوشک، پنجاب یونیورسٹی سے سبکدوش پروفیسر کنول جیت کور اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر پنکھڑی ظہیر شامل تھیں۔وفد نے 17 ستمبر سے 21 ستمبر تک کشمیر کے تین اضلاع کے 51 گاوں کا دورہ کیا۔

کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

وفد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 51دنوں میں 13ہزار سے زائد بچے غائب ہوئے۔ حالات کافی خراب جبکہ وکیلوں کی بڑی تعداد بھی گرفتار ہے۔ وفد کے مطابق51 دن گزر جانے کے بعد بھی صورت حال معمول پر آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے کیونکہ میڈیا پر سنسرشپ لگی ہے اس لئے سچائی سامنے نہیں آرہی ہے۔

Shares: