بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنوس کے حوالے سے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کہا کہ مسٹر فڈنوس کے خلاف دائر مقدمے کی نئے سرے سے جانچ کرے۔

بھارتی سپریم کورٹ ، کشمیر کے حوالہ سے درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست گزار ستیش اوئکے کی یہ درخواست خارج کردی تھی کہ جس میں ستیش نے انتخابی حلف ناموں میں مجرمانہ معاملوں کی بات چھپانے کےلئے فڈنوس کا انتخاب منسوخ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں مسٹر اوئکے نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔

درخواست گزاروں کے مطابق وزیراعلیٰ نے 2014 کے انتخابات میں اپنے اوپر دو مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات چھپائی تھی۔یہ دونوں مقدمے ناگپور کے ہیں۔ ایک مقدمہ ہتک عزت جبکہ دوسرا فراڈ کیس کا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلی اور سیاسی لوگوں کے خلاف مقدمات بنتے رہتے ہیں۔اس لیے کسی کے انتخابی حلف نامے میں مقدمات نہ دینے پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

مقبوضہ کشمیر: بچوں کی گرفتاری، بھارتی سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کی

Shares: