وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا، وزیراعظم نےکابینہ کو عالمی رہ نماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا بھی بتایا، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی، حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی، کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا، وفاقی کابینہ کی طرف سے کامیاب دورہ امریکا پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا،

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے ڈینگی پھیلنےکی صورتحال پربھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہاکہ ڈینگی کےانسداد کے لیے بروقت انتظامات کیوں نہیں کیےگئے، وزیراعظم کی طرف سے انسداد ڈینگی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں،

Shares: