تائیوان، پل کشتیوں پر گر گیا،10 افراد زخمی5 لا پتہ

0
75

تائیوان میں ایک پل گر گیا جس کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر پانی میں موجود کشتیوں پر جا گرا۔ حادثہ ماہی گیروں کے ایک چھوٹے سے قصبے نان فان گاوں میں پیش آیا۔

تائیوان کے علیحدہ ہونے کی صورت میں چین کی جنگ کی دھمکی

فوج اور بحریہ کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 5افراد لاپتہ ہیں جبکہ اب تک 10 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 6کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

تائیوان میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق، "چھ افراد تاحال کشتیوں میں پھنسے تھے اور امدادی مشن جاری ہے۔”

ایجنسی نے بتایا کہ دس زخمیوں میں زیادہ تر غیر ملکی ماہی گیر تھے۔ لاپتہ عملے کا تعلق انڈونیشیا اور فلپائن سے تھا۔

واضح رہے کہ پل ساڑھے 9 بجے کے قریب گرا جب ایک آئل ٹینکر اس پر سے گزر رہاتھا ، جس سے گاڑی کو آگ لگ گئی ۔”

Leave a reply