تائیوان میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے

0
35

تائیوان کے یی یان کاونٹی میں جمعرات کی صبح زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے 10سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4تھی۔

زلزلہ کا مرکز زمین سے 30 کلومیٹر، 24.52 ڈگری مشرقی طول البلد اور 121.96 میٹر شمالی عرض البلد کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان بھر میں محسوس کیے گئے تھے ، جس کی وجہ سے 1300 سے زیادہ مکانات کی بجلی بند ہوگئی ۔ تائیوان ریلوے انتظامیہ نے سیاحوں کے مشہور ہاٹ مقام یلن میں کچھ خدمات معطل کردی ہیں۔

اپریل میں آئے زلزلہ میں 17افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a reply