بھارت مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر 600قیدیوں کو جیل سے رہا کر رہا ہے جس سے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

تہاڑ جیل میں قیدیوں کی رات کی نیند کیوں ہوئی حرام، پڑھئے اس رپورٹ میں

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی 150 قیدی اترپردیش کی مختلف جیلوں میں گاندھی کے جنم دن پر آزاد واک کریں گے۔ ان قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جن کی سزا کی مدت پوری ہو چکی ہے لیکن وہ کسی وجہ سے جرمانہ ادا نہیں کر سکے۔ بیمار قیدیوں میں سے بھی کچھ رہا کیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش اوستی کے مطابق قیدیوں کی لسٹ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

کشمیری قیدی کہاں منتقل کیے گئے …. جانئے

مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر مختلف بھارتی ریاستوں اور دیگر علاقوں کے 600 کے قریب قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

یاد رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ ، مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 2 اکتوبر 2018 اور 6 اپریل 2019 کو دو مراحل میں 1424 قیدی رہا کر چکی ہے۔

Shares: