جلد قدرت کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے اور بال آپ کی خوبصورتی کا تاج ہیں ان کی حفاظت و نگہداشت کے لئے ہربل پروڈکٹس کا استعمال کریں ہوم میڈ سوپ اور ہربل شیمپوز کے استعمال کے نتائج بلاشبہ فوری طور پر بر آمد نہیں ہوتے لیکن یہ ہر قسم کے ضررساں کیمیائی اجزا سے پاک اور جلد و بالوں کی خونصورتی کے لئے آئیڈیل ضرور ثابت ہوتے ہیں لیکن اس کے برعکس بازار سے ملنے والے پروڈکٹس مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ کیمیائی اجزا کے حامل ہوتے ہیں

خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے کوئی عام سا بیوٹی سوپ ایک کھانے کا چمچ کدوکش کر لیں ڈیڑھ کپ دودھ ایک کھانے کاچمچ شہد ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ گلیسرین لے کر ان تمام اجزا کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ صابن حل ہو جائے حل ہونے کے بعد صابن کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں صبح اٹھ کر چیک کریں پ کا سوپ تیار ہوگا اس سے صبح شام دوپہر منہ دھوئیں ایک ہفتے کے استعما ل سے آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی

Shares: