بھارت میں مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر باپو بھون میں رکھی مہاتما گاندھی کی تصویر پر کچھ نامعلوم افراد نے غدار لکھ دیا۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں میں پیش آیا۔بات غدار لکھنے تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ وہاں رکھی ہوئی ان کی استھیاں بھی چوری کرلی گئیں۔
گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریوا ضلع کے کانگریسی صدر گرمیت سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کو ڈھونڈنے کی کوشش میں ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
600قیدیوں کی جیل سے رہائی، لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
واضح رہے کہ گاندھی کے مرنے کے بعد ان کی استھیاں ملک بھر میں عجائب گھروں میں رکھی گئی تھیں۔ ضلع ریوا میں واقع گاندھی بھون کے میوزیم میں استھیاں رکھی گئی تھیں جنہیں چرا لیا گیا ہے۔
بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک بار پھر کرارا جواب
ریاست مدھیہ پریش میں کانگریس کے کارکنان میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔کانگریس نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی وارننگ دی ہے۔