وزیراعظم کا دورہ چین، کیا کیا معاہدے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

0
43

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے، اپنے دورہ کے دوران وزریراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے

بیجنگ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے، اپنے دورہ کے دوران وزریراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور چینی رہنماﺅں سے خطے کے امور اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں کی توسیع، سی پیک فریم ورک کے ساتھ ساتھ زرعی، صنعتی اور معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون میں مزید اضافہ کے حوالے سے منعقدہ چائنا پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

چین کے دورے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ دونوں تذویراتی شراکتدار ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے۔پاکستانی اور چینی قیادت وزیراعظم کے دورہ کے دوران چاول، گندم، مکئی، سویا بین ، چینی اور تمباکو سمیت پاکستان کے زرعی شعبہ کی دیگر مصنوعات پر کوٹہ کے خاتمہ کا بھی جائزہ لے گی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام گوشت، دودھ، پولٹری، جانوروں کے چارے اور چکن انڈسٹری کی خوراک کی چین کو برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران چینی صنعت کیلئے تانبے، ایلومونیم اور دیگر خام مال پر زیرو ریٹنگ کی سہولت پر بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر چینی کمپنیوں کی جانب سے زاعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے پاکستان کے زرعی شعبہ کی استعداد کار سے حقیقی استفادہ اور شعبہ کی ترقی میں مدد کے ساتھ ساتھ چین، امریکہ سمیت یورپی ممالک کو شعبہ کی درآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی،

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک سال کے دوران یہ تیسرا دورہ ہے۔

Leave a reply