کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

0
56

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی امداد کے لئے ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیے کو تقویت دینا ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے غیر انسانی عمل کرتے ہوئے 2ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے،آزادکشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کے دوستوں کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں،میں کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسانی امداد دینے کیلیےایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ مکمل ہو چکے، آج 62 واں روز شروع ہو گیا، آج جمعہ کو کشمیریوں نے کرفیو توڑنے کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے، بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کر سکے، سرد موسم کے آمد کے ساتھ ہی کشمیریوں کے بھارت سرکار کے خلاف جذبات مزید گرم ہونے لگے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

Leave a reply