اساتذہ کا عالمی دن، صدر مملکت نے کسے فون کر کے خراج تحسین پیش کیا؟ اہم خبر

0
30

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ساتویں جماعت کی انگلش ٹیچر درشمیم مشرف کو ٹیلیفون کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے اپنی استاد کی علمی خدمات پران کا شکریہ ادا کیا، صدرمملکت عارف علوی نے اپنی ٹیچر کو خراج تحسین پیش کیا ، واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور صدر مملکت کی طرف سے بھی اسی سلسلہ میں اپنی ٹیچر کو ٹیلیفون کر کے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا،

اقوام متحدہ کی جانب سے اس برس عالمی یوم اساتذہ ’’استاد میں سرمایہ کاری کریں، مستقبل میں سرمایہ کاری کریں‘‘ کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے ، عالمی اداروں کی معاونت کے باوجود پاکستان میں اساتذہ کی اکثریت آج بھی زبوں حالی کا شکار ہے، اساتذہ اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتے ہیں، استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل پر 5 اکتوبر 1994 سے اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، معاشروں میں خوبصورتی کی بنیاد ڈالنے والے اساتذہ کی اکثریت آج بھی مفلوک الحالی کا شکار ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

ماں، بچے اور استاد کے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا ہے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کیا جا رہا ہے،تعلیمی میدان میں سرمایہ کاری سے ہی معاشرتی ترقی کا حصول ممکن ہے ۔

Leave a reply