پیپلز پارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کونسلر نہیں بن سکتا لیکن وفاقی وزیر بن گیا، اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے وہ ملک چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے خیر پور سندھ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کرپشن تحریک انصاف کی حکومت نے کی اتنی کسی حکومت نے بھی نہیں کی،

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

نواب علی وسان نے مزید کہا کہ غریب عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں جیالے سڑکوں پر ہوں گے اور پھر دما دم مست قلندر ہو گا، تبدیلی سرکار نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سیاسی انتقام کے لئے گرفتار کر رکھا ہے

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

نواب وسان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جیلوں سے ڈرنے والی نہیں، کراچی کے حقوق وفاقی حکومت نہیں دے رہی ،کچرے پر سیاست کی بجائے حقوق دیئے جائیں، وزیراعظم کو ابھی تک کراچی آنے کی جرات نہیں ہوئی. فیصل واوڈا مقابلہ کر لیں وہ کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے لیکن جعلی الیکشن سے وہ وزیر بن گئے

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

نواب علی وسان نے کہا اگر غریب عوام کو رلیف نہیں دیا گیا تو پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری اور جیالے سڑکوں پر آینگے،جتنی کرپشن تحریک انصاف کی حکومت میں نظر آئی اس سے زیادہ کسی حکومت نے کرپشن نہیں کی،فیصل واوڈا کائونسلر نہیں بن سکتا تھا آج وہ وفاقی وزیر بن گیا ہے

Shares: