سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سرگودھا کے زیر اہتمام ڈینگی سے آگہی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے مختلف سکولوں اوراداروں میں سیمینار منعقد کئے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اےمرجنسی آفےسر مظہرشاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اگر ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیںگے تو اس سے صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا۔ ڈینگی کے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے کہ ہم بارش کے پانی کے گملوں ِ ٹائروں اور گلی محلوں میں جمع نہ ہونے دیں اور اس کے علاوہ گھروں میں موجود پانی کے برتن اور فریج کے ٹرے خشک کردیں شام کے وقت گھر کی کھڑکےوں کو بند رکھیں اور پورے بازو والے کپڑے استعمال کریں اور کھلی جگہ ، پارکوں میں بلاوجہ جانے سے پرہیز کریں اس حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے ہم ڈینگی سے بچ سکتے ہیں۔

Shares: