جعمیت علماء اسلام کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم نے مدارس کے طلبا کو کبھی لانے کی بات نہیں کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کواس وقت چھوٹے چھوٹے بچے نظر نہیں آرہے تھے جو طاہر القادری کے ساتھ اپنی ماؤں کے ساتھ آئے تھے، طاہر القادری کےساتھ بھی مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے اورپی ٹی وی پر حملے ہورہے تھے۔
اکرم درانی نے مزید کہا کہ ہم نےمدارس کے طلباء کو لانے کی کبھی بات نہیں کی ،عمران خان نے کشمیر ڈے پرسکولوں کے معصوم بچوں کو لاکر تقریبات کی ،مدارس کےطلباء محب وطن پاکستانی ہیں، جو بخوشی آنا چاہے آسکتا ہے ہم کسی کو زبردستی نہیں لائینگے ہمارےساتھ ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ رابطے میں ہیں.
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا








