بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں‌کو نئے طریقے سے نشانہ بنانا شروع کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی حریت کانفرنس کےسینئررہنماشبیراحمدکاگھرضبط کرلیا،شبیراحمدنئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں.حریت کانفرنس کےسینئررہنماشبیراحمدکاگھرضبط کرلیا، اہلخانہ کو گھرخالی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،گھرکو10 روز میں خالی کر کے قبضہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیا جائے گا. .انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کو جولائی 2017میں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیاتھا.

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے حریت کانفرنس کا مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل


اس سےقبل سید علی گیلانی سمیت کئی اہم حریت کارکنان اوررہنماؤں کو حراست لے کرکھا ہے اسی طرح سید علی گیلانی پچھلے چند دن سے علیل ہیں اور طویل عرصہ سے جاری مسلسل نظربندی سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے۔

سید علی گیلانی نہ تو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کی خوشی، غمی میں شریک ہوپاتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے ان کی غیر قانونی نظربند ی کی شدیدمذمت کی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی کی طرح بھارت نے دیگر حریت لیڈروں‌ کی سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کر رکھی ہیں اور انہیں بھی مسلسل نظربندیوں‌ اور گرفتاریوں‌ کا سامنا ہے.

مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

Shares: