مزید دیکھیں

مقبول

افغان دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں تو پھرنہ بھولنے والا سبق سکھاتے

اسلام آبادپرویز مشرف بھی میدان میں‌آگئے ، بھارت کارگل بھول گیا ، اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں تو پھر بھارت کو وہ نہ بھولنے والا سبق سکھاتے اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارت یاد رکھے پاکستانی قوم، فوج نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں، اس موقع پر سابق سربراہ پاک فوج ، سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج خون کے آخری قطرے تک لڑے گی، جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔

ایک خبر اور پڑھیں مخالفین نہیں‌ اپنے ہی وزیراعظم کی کشتی ڈبو رہے ہیں

پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی ہے، بھارت نے کارگل جنگ میں امریکی صدر سے مدد مانگی تھی، بھارت نے کلنٹن سے پاک فوج واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سمجھ آہی گئئی ہوگی کہ مسائل کے حل کے لیے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار بھارت کو امن کا پیغام دے رہا ہے، ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے لیے بہت بڑا حکم جاری کردیا، کیا ہے یہ حکم ؟…