کوئٹہ۔07 اکتو بر (اے پی پی)صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے لا رہی ہے تمام علاقوں کو یکساں طور پر تر قی یافتہ بنانے کے لیئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں رو ڈ سیکٹر،ایجو کیشن،ہیلتھ،آب نوشی،ز راعت اور ایریگیشن سمیت دیگر عوامی مفاد عامہ کی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں حکومت کی بھر پو ر کوشش ہے کہ تر قیا تی عمل سے عوا م کے بنیادی مسائل احسن طریقے سے حل ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ محکمہ ریو نیو بورڈ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے اور ریونیو ریکارڈ کو جدید طرز کے مطابق بنانے کے لیئے کوششیں کی جا رہی ہیں زرعی ریو نیو ٹیکس کی وصولی کے لیئے سختی سے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں ماضی کے مقابلے میں اب کی بار زرعی ٹیکس کی وصولی میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مو جودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیئے ہر ممکن وسائل کو خرچ کر رہی ہے ضلع صحبت پور میں بھی تر قیا تی کاموں کا آغازکر دیا گیا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے مختلف اسکیمات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان تر قیا تی کاموں کی تکمیل سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے مگر تنقید کرنے والے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور کسی کے سازش کا شکا ر نہیں ہوں گے بلکہ حکو متی پالیسیوں کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
مزید دیکھیں
مقبول
اوچ شریف:دشمن کے خلاف متحد ہوں،قومی سلامتی کے لیے فوج کا ساتھ دیں۔قانونی وسماجی حلقے
اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے...
سیالکوٹ پولیس کی ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ماہ فروری...
کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع
کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...
امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی
پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...
چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل...
صوبائی حکومت پسماندگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو نے بتا دیا
