سوچ سمجھ کر وزیراعظم کو "نکالا” اعظم سواتی

0
54

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بھی شریک ہوئے، اعظم سواتی بھی اجلاس میں شریک ہوئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سینیٹرز جاوید عباسی، عتیق شیخ، طاہر بزینجو اور کلثوم پروین نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزیرِداخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر پارلیمانی امورمحمد اعظم خان سواتی بھی شریک ہوئے،

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے کشمیریوں کے حق میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی.سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے کشمیر میں حالیہ زلزلے سے جانی اورمالی نقصان پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، کمیٹی اجلاس میں زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی گئی.

حکومت نے ایسا کیا کام کیا کہ رحمان ملک بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کوکشمیر کے حوالہ سے خط

اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بتایاجائے یو این انسانی حقوق کمیٹی سےپاکستان کوحمایت کیوں نہیں ملی،

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپراحتجاج میں حکومت کےساتھ پاکستانی قوم نے بھرپور ساتھ دیا،تمام صوبوں میں قانون کی پاسداری سے امن قائم ہو گا،

سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

کمیٹی اجلاس میں نیکٹا میں ترامیم کا بل پیش کر دیا گیا ، وفاقی وزیراعظم سواتی نے پیش کیا ،اعظم سواتی نے کہا کہ نئی ترمیم میں نیکٹا بورڈ کو محدود کیا گیا ہے ،ترامیم سوچ سمجھ کے بعد متعارف کرائی گئی ہیں،ہم نے سوچ سمجھ کر وزیراعظم کو بورڈ سے نکالا

واضح رہے کہ نیکٹا کی سربراہی وزیر داخلہ کو دے دی گئی ہے ، اس سے پہلے نیکٹا کے سربراہ وزیراعظم تھے

Leave a reply