اسلام آباد :فلم انڈسٹری کے ہیرو اور معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ آج اپنی 65ویں سالگرہ منارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ8 اکتوبر 1954کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔
4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز کے قیام کا اعلان، تبدیلی آگئی
ذرائع کے مطابق جاوید شیخ نےپاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلے ڈرامہ سیریل”شمع“ کی کامیابی کے بعد پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ٹیلی ویڑن انڈسٹری میں اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے بعد جاوید شیخ نے لولی ووڈ کے طرف چل نکلے اور 1975میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھماکا‘سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
ڈاکٹرزکی ہڑتال،فیروز پور بند،نئے مطالبات سامنےآگئے
ذرائع کےمطابق اپنے کیریئر کے دوران جاوید شیخ نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم’مشکل‘تھی۔جاوید شیخ اس وقت بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں اور مختلف فلموں اور ڈراموں میں کردارنبھا رہے ہیں۔