سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا،وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کا امکان ہے،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے دی ،سرمایہ کاری سمٹ 29سے31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا چوتھا دورہ ہو گا.

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.