پاکستان میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر پایا جاتا ہے اور 90 فیصد لوگ اس سے مر جاتے ہیں انسانی جسم میں سیلز یا ٹشوز کی ابنارمل اور ان کنٹرول گروتھ کو کینسر کہتے ہیں یہ اپنے اردگرد کے ٹشوز کو تباہ کر دیتے ہیں خوبن کے دورانیہ کے ساتھ یہ پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں اور کسی ایک جگہ رک کر یہ رسولی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں منہ کے کینسر کی 9 اقسام ابھی تک سامنے آ چکی ہیں منہ کے کینسر میں مبتلا لوگوں سے کھانا پینا بہت مشکل ہو جاتا ہے منہ کے کینسر کی تنبیہی علامات:
اگر مندرجہ ذیل علامات دو ہفتے یا زائد عرصہ رہیں تو اور کسی علاج سے بھی افاقہ نہ ہو تو ڈینٹسٹ سے رابطہ ضروری ہو جاتا ہے
تنبیہی علامات: منہ کے اندرونی حصوں یا ہونٹوں پر کسی بھی قسم کے نشان مثلاً سرخ سفید دھبے جو کہ ہونٹوں اندرونی گال تالو یا زبان پر نمودار ہو جائیں چاہے یہ تکلیف دہ بھی ہوں تو قابل تشویش ہیں بعض اوقات زبان یا اندرونی گال پر سفید دانہ نکل آتا ہے اور کئی مرتبہ درد کی وجہ بنتا اسے کینکر سور کہتے ہیں عام طور پر یہ کینسر کا سبب نہیں بنتا لیکن پھر بھی چیک اپ ضروری ہے اندرونی گال زبان کے اوپر یا نیچے سفید دھبے ظاہر ہوتے ہیں
زبان کی کینسر: اس میں زبان پر سب سے پہلے ایک دانہ یا ابھار نکلتا ہے اس میں سوزش پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے زبان موٹی ہو جاتی ہے بات کرنے میں پریشانی ہوتی ہے زبان کی جھلی اترنا شروع ہو جاتی ہے یہ سب زبان کے کینسر کی نشانیاں ہیں
نچلے ہونٹ کا کینسر: نچلے ہونٹ کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ اور سگھار کا استعمال ہے اس کے پائپ سے جب گھواں اندر جاتا ہے تو پہلے ہونٹ کالے ہوتے ہیں پھر ان پر زخم بن جاتے ہیں اور یہی زخم کینسر کی شکل اختیار کر جاتے ہیں اس کا دھواں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بنتا ہے پھیپھڑوں میں دھواں جم جاتا ہے اور کینسر کی وجہ بنتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میری امت کو دشواری نہ ہوتی تو ہر نماز سے پہلے مسواک کا حکم دیتا مسواک منہ لو صاف کرتی ہے اور کینسر سے بچاتی ہے کینسر ہونے کی ایک بڑی وجی منہ کی صفائی نہ کرنا بھی ہے گوٹکہ اور پان کا استعمال بھی کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس سے ہونے والے کینسر سے انسان کی موت جلد واقع ہو جاتی ہے
منہ کے کینسر کا علاج:چھوٹی الائچی کو جتنا زیادہ ہو سکے منہ میں ہر وقت چباتے رہیں اس کے علاوہ کاکرا سنگھی چھوٹی الائچی کے دانے لود گجراتی کتھ سفید زیرہ سفید طباشیر سنگ جراہت کو 10 ،10 گرام لے کر پیس لیں اور اس سفوف کو منہ کے اندر لگائیں منی میں لعابی جھلی کے کینسرسے بچاؤ کے لئے چھوٹی الائچی کے دانے کباب چینی کتھ سفید طباشیر ان سب کو ہم وزن لے کر پیس لیں منہ میں جہاں بھی زخم تو وہاں لگائیں اس سے آپ کینسر سے بچ سکتے ہیں یہ کینسر سے بچنے کی آسان اور سستی ترین تدبیر ہے

Shares: