سابق وزیراعظم نواز شریف مشکل میں پھنس گئے، نیب ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف عدالت پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جائے ،دستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ اور جائیدادکی تفصیلات شامل ہیں
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 25جون کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے نواز شریف کے ٹیکس اور جائیدادکے ریکارڈ کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا ،دستاویزات ٹرائل کورٹ میں بھی جمع کروائی گئیں تھیں جن کا اصل ریکارڈ موجود ہے،نواز شریف کی بریت کےخلاف زیر سماعت اپیل کے ساتھ ریکارڈ منسلک کرنے کا حکم دیا جائے ،
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
قبل ازیں العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا ،نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی،
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت نے نیب کو کیا کہا؟
عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی ہے ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ،14 روز میں جواب جمع کروایا جائے. ، عدالت نے حکمنامے میں مزید کہا کہ کیس پیپربکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،