لاہور: لاہور بورڈ نے اپنے ذہین طالب علموں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے قابل طلباء کی فہرستیں‌جاری کردی ہیں ، اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019 ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے 61 طلبا و طالبات وظائف کی فہرست میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، لاہور بورڈ کی جانب سے سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے61 طلباوطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔

چلو!جان چھوٹ گئی ، ٹیچراب نہیں لکھیں‌گے ڈائری،

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ وظائف کی تفصیلات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں, اگر کسی طالبعلم کا نام رہ گیا ہو تو وہ 10 روز میں تحریری درخواست بورڈ آفس میں جمع کروا سکتا ہے۔جس کے لیے تمام تر معلومات فراہم کردی گئی ہیں‌

دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

Shares: