دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

0
30

لاہور: کہیں‌دھڑے بندیاں تو کہیں ذاتی مفاد ، اسی دھڑے بندی کا شکارہوگیا ہے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ، وزیر راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے دھڑے میں شامل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی نے عہدہ ہی چھوڑ دیا۔

ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

ذرائع کے مطابق ایک طرف وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو ساتھ ملا کر امور سرانجام دے رہے تھے جبکہ وزیر کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کے ساتھ مشاورت بھی نہیں کی جا رہی تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صوبائی وزیر جان بوجھ کر سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کو نظرانداز کررہے ہیں‌

"وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کا محکمہ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم تھا,سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ریٹائرمنٹ قریب ہونے کی وجہ سے انھوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 21 ویں گریڈ میں ہونے کے باعث انھیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے نے سیکرٹری سے الوداعی ملاقات کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عثمان خالد خان نے ڈاکٹر راحیل کو یادگاری تصویر دی۔

مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

Leave a reply