اسلام آباد :تحریک انصاف کا کون سا وزیر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کی سرپرستی کر رہاہے ؟ عمران خان کے بھانجے نے بھانڈا پھوڑ دیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف پھٹ پڑے ہیں اور سنگین ترین الزام عائد کر دیاہے ۔

فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

ذرائع کےمطابق ویڈیو پیغام میں حسن نیازی کا کہناتھا کہ جب بھی ناانصافی ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانی ضروری ہو تی ہے ، فیاض الحسن چوہان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں اور میرے دوست بھی ہیں جبکہ وہ میرے بہت کام بھی آئے ۔فیاض الحسن چوہان میری پارٹی پی ٹی آئی کے وزیر بھی ہیں ،

مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے دکھ کےساتھ کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ فیاض الحسن چوہان کھلم کھلا پنڈی کے معروف ٹھگز ، فحاشی کے اڈے چلانے والے ، سمگلر اور بدمعاشوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، میں ان کے ہاتھوں سے مار کھانے سے بال بال بچا ہوں ، سات بندے پنڈی کے ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں ، عدالتوں میں جو بھی ان کے خلاف مقابلہ کرتا ہے یہ ان کا قیمہ بنا دیتے ہیں- فیاض الحسن پنڈی کے معروف ٹھگ ’’زنگی خان ‘‘ کو سپورٹ کر رہا ہے –

ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے بہت سے جرائم سامنے آچکے ہیں . حال ہی میں‌انٹرمیڈیٹ کے پیرزمیں‌اپنے بیٹے کے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبرز میں بھی جعل سازی کی جس کی تصدیق انکوائری کمیٹی نے کی ہے ، دوسری طرف سوشل میڈیا اور راولپنڈی کے بہت سے شہریوں نے عمران خاں سے مطالبہ کیا ہےکہ فی الفور فیاض الحسن چوہان کو فارغ کرکے ان سارے الزامات کی تحقیقات کروائیں اور اگر وہ واقعی ملوث ہے تو پھر قرارواقعی سزاد یں

Shares: