بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سول آبادی پر گولہ باری کر رہی ہے، بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر نیلم دودھنیال پر بھارتی فورسز نے گولہ باری کی، مقامی پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید اور 9 افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے،
بھارتی فوج کی جانب سے نیلم میں شاردہ ، دودھنیال اور چانگن میں گولہ باری سے 10 سالہ معصوم بچہ فیضان میر ولد فیاض میر شہید ہو گیا ہے ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ ظاہرہ 15 سالہ صغریٰ بی بی . 55 سالہ اجمل سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہجیرہ منتقل کیا جا رہا ہے
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
قبل ازیں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے قوم کے بیٹے پاک فوج کے بہادر سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش کرگئے.بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ اور بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے سپاہی نعمت ولی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہے.
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
جبکہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے قریبی گاؤں سیریاں میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے اس کی چوکی کو تباہ کردیا اوردشمن کی کئی ہلاکتوں کی خبریں ہیں.
بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا