جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےچودھری نثارکےبیانات کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کردیں..چودھری نثارکی کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرتنقید اورسوشل میڈیا پر بحث اضافی دستاویز کا حصہ ہے
وزارت قانون اورجوائنٹ ایسٹس یونٹ کی پریس ریلیز بھی اضافی دستاویزمیں شامل ہیں.جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاصدرکولکھاگیاخط بھی اضافی دستاویزکاحصہ ہے.
اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ کافی عرصے کے بعد اب پھر سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میںکیسز کی سماعت کریں گے .سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کےمطابق 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 6 بینچز ہوں گے, جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کردہ اس بینچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں. جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے بعد بینچز میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی، سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب 11 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اب آئیں گے حرکت میں ، سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا