چینی صدر شی جنپنگ بھارت کے دو روزہ دورے پر بھارتی شہر مہابلی پورم پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔
چینی صدر کا دورہ بھارت، دفترخارجہ نے اہم اعلان کر دیا
دونوں رہنماﺅں کے درمیان جو امور زیربحث آئے ان میں دہشت گردی، سلامتی اورتجارتی عدم توازن شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماﺅں نے سرحدی مسئلے کے حل کے لئے نمائندہ خصوصی کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناءمودی اورشی جنپنگ نے منادرکا دورہ کیا۔ ان تاریخی منادر میں مختلف اورمنفرد نقش و نگار بنے ہوئے ہیں جن کے ذریعہ مختلف کہانیاں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
چینی صدر کا بیان، کانگریس لیڈر مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، بڑا مطالبہ کر دیا
یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف چینی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خطے میں قیام امن اور اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات
اس سے پہلے چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی .دونوں رہنماوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کے درمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کو گریٹ ہال آمد پر 19 توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگے بڑھانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔