مزید دیکھیں

مقبول

فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس...

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال،عدالت نے کیا جواب طلب

پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے...

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

پیازکی وجہ سے خواتین ہسپتال اور جیل پہنچ گئیں۔ کیسے؟

پیاز کی وجہ سے انسان روتا ہے ، یہ کہاوت توہے ، لیکن یہ پیاز کی وجہ سے کبھی بھی مار بھی پڑ جاتی ہے اور جیل کی سیر بھی ہو سکتی ہے۔

پیاز نے بھارتی شہریوں کو رونے پر مجبور کر دیا، اہم خبر آ گئی

پیاز کی وجہ سے مار پڑنے اور جیل جانے کا واقعہ بھارت میں پیش آیاجہاں امروہہ کے گاوں کلاں کھیڑی میں نیہا نامی عورت پیاز بیچنے والی عورت سے پیاز کا بھاﺅ پوچھ رہی تھی اور اس کو پیاز کا ریٹ کم کرنے کیلئے کہہ رہی تھی ، تبھی اس کی پڑوسی دپتی نامی عورت نے پیاز بیچنے والی خاتون سے مزاح کے انداز میں کہا کہ یہ پیاز نہیں خرید سکتی ، تم اپنا وقت ضائع کررہی ہو ، کہیں اور پیاز بیچ لو۔

نیہا نے دیتی کی اس بات کو اپنی بے عزتی سمجھا اور اس سے گالی گلوچ شروع کر دی۔ بعدازاں دونوں خاندانوں کی مزید خواتین بھی آ گئیں اور آپس میں مارپیٹ شروع کر دی۔ مارپیٹ کی وجہ سے پانچ خواتین زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

پولیس نے چھ خواتین کو گرفتار کر کے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ پیاز کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام آدمی اس کو خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔