اسلام آباد :سوشل میڈیا پر چلنے والا پی ٹی اے کا سرکلر جعلی ہے، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پراس وقت بہت سی جھوٹی اورمن گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف عام صارف پریشان ہے بلکہ حکومتی ادارے بھی سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں ،

باغی ٹی وی کےمطابق ایسے ہی ایک اشتہار کے متعلق ترجمان پی ٹی اے نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا پی ٹی اے کا سرکلر جعلی ہے کرونا وائرس سے متعلق بے بنیاد خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں

چئیرمین پی ٹی ا ے کی طرف سے کہاگیا ہےکہ کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی نوٹی فکیشن پر یقین نہ کرے،عوام کرونا سے متعلق مستند اور مصدقہ معلومات ایک دوسرے کو بھیجیں، حکومتی ادارے اس حواکے سے فعال کردار ادا کررہے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ کسی واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ملک میں سائبر کرائم ایکٹ موجود ہے، عوام جعلی خبروں کی نشاندہی کریں،

Shares: