پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے والی” ‎کرنل کی بیوی” سے مشہور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مانہسرہ :پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے والی” ‎کرنل کی بیوی” سے مشہور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔،اطلاعات کے مطابق پچھلے چند گھنٹؤں سے کرنل کی بیوی کے نام سے مشہورہونے والی خاتون کو بدتمیزی ،جعل سازی ،غلط بیانی اورجھوٹ کی سزامل گئی

باغی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے ضلعی پولیس آفیسر صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں ملوث خاتون کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدہ درج کر لیاگیا۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ کرنل کی بیوی نہیں بلکہ ایک وکیل کی بیوی تھی جوپہلے بھی ایسے واقعات کی وجہ سے علاقے میں مشہورہے

ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ بہت جلد اس خاتون کو گرفتارکرکے عدالت پیش کیا جائے گا اور اس کو جعل سازی اورجھوٹ کے ساتھ ساتھ مداخلت بسرکار کی بھی سخت سزادی جائے گی

Comments are closed.