لاہور:پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پورے ملک میں صرف ایک فلم سینسربورڈ بنانےکامطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےچئیرمین چوہدری ذوالفقارعلی مانا نےمرکزی فلم سینسربورڈ کےچئیرمین محمد طاہرحسن کےاعزازمیں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پرچئیرمین پی ایف پی اے ذوالفقارعلی مانا نےمعززمہمان کوفلم انڈسٹری کولاحق مسائل سےآگاہ کیا۔انہوں نےبتایا کہ فلم پروڈیوسرز کو اس وقت شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ فلم سینسر کا عمل تین مختلف مقامات پر پھیلا ہوا ہے جن میں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہے، فلم سینسر کے عمل کو مرکزی حیثیت دی جائے جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا تھا۔

ذوالفقارعلی مانانےکہاکہ مرکزی فلم بورڈ میں فلم کےپروڈیوسرز،رائیٹرزاورڈائریکٹرزکوبھی شامل کیاجائےتاکہ ان کانقطہ نظرمیں سامنے آسکے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں دستیاب ایک ہال جس میں پروجیکٹر کی سہولت دستیاب ہے، اسے فلم سینسر کے لئے مختص کیا جائے تاکہ فلم پروڈیوسر سے مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔

مرکزی فلم سینسر بورڈ کے چئیر مین اور ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے پی ایف پی اے کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ظہرانے میں فیصل مدنی،میاں امجد فرزند،صفدر ملک،عزیز جہانگیری،شیخ اکرم ،خالد علی،رانا نعیم اور شہزاد رفیق نے شرکت کی۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

 

 

Shares: