لاہور پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر کیلئے کوشاں ہے۔ شہداء کے ورثاء میں رقوم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تقریب کے دوران "LETS DO IT” فاؤنڈیشن کے تعاون سے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، آر آئی لائن محمد نعمان اور انچارج شہداء برانچ انسپکٹر امیر علی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں ” لیٹس ڈُو اِٹ ” فاؤنڈیشن کے عاطف ملک اور فرخ انور نے شرکت کی۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء میں نقدرقم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ لاہور پولیس کی تاریخ فرائض کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوتوں سے بھری پڑی ہے۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء سے درپیش مسائل بارے دریافت کیا اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔
اے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد

Latest from پاکستان

کلبھوشن سے بنگلزئی تک،آپریشن بنیان مرصوص II،وقت کا تقاضا
کلبھوشن سے بنگلزئی تک،آپریشن بنیان مرصوص II،وقت کا تقاضا تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفےٰ بڈانی سوراب جوکہ بلوچستان کے قلب میں واقع ایک چھوٹا سا شہرہے جہاں

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ،بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی- گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی

پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے

پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے