‘فیک نیوز’ کے معاملے پر میڈیا تنظیموں اور حکومت کےدرمیان کمیٹی بن گئی

0
46

اسلام آباد:’فیک نیوز’ کے معاملے پر میڈیا تنظیموں اور حکومت کےدرمیان کمیٹی بن گئی ،اطلاعات کے مطابق جعلی خبروں(فیک نیوز) کے معاملے پر میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب سے ملاقات کی، ملاقات میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندے شامل تھے ۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس دوران میڈیا تنظیموں اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

حکومت اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان طے پایا کہ کمیٹی فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل کرےگی۔کمیٹی میڈیا ورکرز کے حقوق اور میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرے گی اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لےگی

Leave a reply