ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک کے اپارٹمنٹ سے نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ، دوسری طرف اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سٹی کے فلیٹ سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے
ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ
سعودی پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی اطلاع برابر والے اپارٹمنٹ سے دی گئی، مذکورہ فلیٹ میں پہنچے تو کمرے سے تعفن اٹھ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کے مالک نے تین ماہ قبل ہی نئے شادی شدہ جوڑے کو گھر کرائے پردیا تھا۔
برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود ہیں جبکہ واقعے کے بعد سےمقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔سعودی پولیس حکام کی جانب سے مقتولہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔