لاہور: ویکسین نہ کرانیوالے اساتذہ اوردیگرملازمین کے خلاف اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر کےسکولوں میں3794 اساتذہ نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق لاہورکےپرائیویٹ سکولز کے508 اساتذہ نےکورونا ویکسین نہ کرائی جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سےتعلیمی اداروں میں 98فیصد اساتذہ کی ویکسین ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے،
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2فیصداساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےمحکمہ سکول ایجوکیشن نےسختی شروع کردی، حکومتی رپورٹ کے مطابق 6 لاکھ27 ہزار سرکاری وپرائیویٹ اساتذہ کی ویکسی نیشن ہو چکی جبکہ کورونا سےبچاؤ کی ویکسین نہ لگوانےوالے اساتذہ میں زیادہ تر خواتین ہیں۔
واضح رہے کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار5 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےاعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔
۔








