کراچی:بلاول ہاؤس میں‌ آگ بھڑک اٹھی،اطلاعات کے مطابق کراچی میں بلاول ہاؤس میں آگ لگ گئی۔یہ آگ کہاں کہاں لگی ہے اس حوالے سے تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں ،

ادھر ذرائع کے مطابق کراچی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

ادھر اسی حوالے سے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں موجود لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔جس وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تب میڈیا سیل میں 100 سے افراد موجود تھے۔ریسکیو عملہ آگ بھجانے میں مصروف ہے۔تاہم آگ لگنے سے میڈیا سیل کی اشیاء خاکستر ہوں گئیں۔

Shares: