شیخوپورہ:غیرقانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،دکاندار جھلس گیا

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)غیرقانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،دکاندار جھلس گیا
حافظ آبادروڈ پر واقع جنڈیالہ شیر خان کے نواحی گاوں ورن میں آئل ایجنسی میں آگ لگ گئی۔ آگ جرنیٹر میں سپارکنگ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے دکاندارجھلس گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے آگ سے جھلسنے والے محمد عثمان ولد عبدالرحمن عمر 36 سال کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نےآگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ورن گاؤں میں پیٹرول اور ڈیزل کی ایجنسی میں جنریٹر سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے جنریٹر سٹارٹ کرنے والا دکاندار جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے جھلسنے والے عثمان نامی دکاندار کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا کر ساتھ سلنڈروں کی دکان اور دوسری دکانوں کو جلنے سے محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ شیخوپورہ اور گردونواح میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور حادثات سے متعلق باغی ٹی وی تواتر سے انتظامیہ کو آگاہ کرتا آرہاہے کہ ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کی دکانوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچاجاسکے ،لیکن کرپٹ مافیاء نے کوئی کارروائی نہ ہونے دی اور آج یہ ایک حادثہ رونما ہوگیا .

Leave a reply