اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی شخصیات کے کریمنل جسٹس سسٹم پر اثرانداز ہونے کے ازخود نوٹس پر 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت کل دن ایک بجے ہوگی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لیا ہے۔
افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا۔چیف جسٹس کا حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخود نوٹس ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی اطلاعات نےتہلکہ مچا دیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نظام انصاف میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا گیا ہے،


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ازخود نوٹس سپریم کورٹ کے ججز کی سفارش پر لیا گیا ، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کویہ شکایت کی تھی کہ حکومتی افراد کی جانب سے کیسز میں تحقیق و تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشیں جاری ہیں ، جس پرچیف جسٹس آف پاکستان نے اس پر نوٹس لیا گیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں 19 مئی کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ، ادھر اسلام آباد سے معتبرذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ از خود نوٹس احتساب قوانین میں تبدیلی کی خبروں پر لیا گیا ہے








