52کروڑڈالرکےطیارے صرف40ہزارڈالرمیں فروخت

0
37

کابل: 52کروڑڈالرکےطیارے صرف40ہزارڈالرمیں فروخت ،اطلاعات کے مطابق افغان فوج کے لیے 52 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے طیارے صرف چند سال میں ہی ناکارہ ہوگئے جنہیں 40 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

اپنی تازہ رپورٹ میں امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف افغان ری کنسٹرکشن نے انکشاف کیا ہے کہ افغان ملٹری کے لیے باون کروڑ ڈالر کے زائد روپے مالیت کے 20 طیارے خریدے گئے تھے جن میں سے 16 چند سال میں ہی ناکارہ ہوگئے، جنہیں انتہائی کم قیمت(صرف 40 ہزار ڈالر) میں فروخت کیا گیا ہے۔

مذکورہ طیاروں کو 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں دوبارہ استعمال کے قابل بھی بنایا گیا تھا لیکن ان میں سے 16 کسی کام کے نہیں رہے جس کے باعث انہیں فروخت کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نومبر 2009 سے مارچ 2013 تک 16 طیارے کابل انٹرنیشل ہوائی اڈے پہنچائے گئے تھے۔جبکہ 4 جرمنی میں ریمسٹین کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچا دیے گئے تھے جو تاحال وہیں پر موجود ہیں۔

Leave a reply