نامعلوم قوتیں پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے لگیں:احتیاط سب پرلازم ہے:

0
35

لاہور:نامعلوم قوتیں پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے لگیں:احتیاط سب پرلازم ہے:،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موبائل صارفین کوبڑی احتیاط کا پیغام دے دیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف ایپ واٹس ایپ کے اکاونٹ ہیک کرنے والوں نے پاکستان میں وارداتیں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ہیکرز ایک نئے طریقے سے واٹس ایپ صارفین کے اکاونٹ ہیک کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ہیکرز صارف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس کنٹیکٹ نمبر پر بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس کنٹیکٹ کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔اب آپ کے واٹس ایپ نمبر سے آپ کے تمام کنٹیکٹ پر ویسا ہی پیغام دیا جاتا ہے۔

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے واقعات بڑھنے لگے، لہذا کسی کو بھی کوڈ دینے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سے جہاں موبائل صارفین کو بہت زیادہ سہولت میسر تھی وہیں اب ایک نئی مشکل نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

جی ہاں پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہوچکا ہے اور اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ کے کسی بھی کنٹیکٹ نمبر سے آپ کو واٹس ایپ پر ایک پیغام آتا ہے جس میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس کوڈ غلطی سے بھیج دیا گیا ہے۔

ہیکرز صارف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس کنٹیکٹ نمبر پر بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس کنٹیکٹ کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کئی بار کوششیں ہوچکی ہیں‌،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین پر ہیکنگ کے حملوں کا معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اس سے پہلے بھی اٹھایا ہے۔

Leave a reply