لاہور:یہ بچےکس کےہیں‌؟ایسی ابتداہوئی کہ انتہا ہونےکانام ہی نہیں لےرہی:ایک اوریونیورسٹی جوڑےکی محبت بھری کہانی ،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور میں جوڑے کی سرعام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد ایک اور پاکستانی یونیورسٹی کے طلباءکی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق منظرعام پرآنےوالی اس نئی ویڈیو جس میں جوڑے نے دیگر طلبا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر لڑکی کو سرخ گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کیا ،

پھر لڑکا لڑکی دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر رہے ۔

بظاہر یہ ویڈیو تعلیمی ادارے کی چھت پر بنائی گئی جہاں ان کے ساتھی بھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے ۔

لیکن ابھی تک اس ویڈیو کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ وڈیو کس تعلیمی ادارے کی ہے اوریہ بچے کون ہیں

Shares: