شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے سول ملٹری لیزان کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے .
حکام کی جانب سے بعض عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کر دیئےٹانک کے عوامی مسائل کے حل اور ان کے تدارک کے لئے ایف سی قلعہ میں سول ملٹری لیزان کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ، کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی،ڈی پی او سجاداحمد صاحبزادہ،ضلعی محکموں کے سربراہوں،ضلعی انتظامیہ کے افسران،ایف سی اور آرمی کے حکام،مقامی صحافیوں،معززین علاقہ،علماء کرام،سول سوسائٹی،پولیس کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علاقہ عمائدین کی جانب سے تعلیم،پانی،امن وامان،سڑکوں کی خستہ حالی،منشیات کے خاتمہ،ٹریفک سے وابستہ اور صحت کے متعلق سے مسائل پر سول اور ملٹری حکام کو آگاہی دی گئی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شہریوں کی جانب سے بیان کئے گئے تمام مسائل کو غور سے سنا اور بعض مسائل کے فوری حل کے لئے موقع ہر احکامات جاری کئے جبکہ شہریوں کی جانب سے مسائل کےحل کے لئے دی جانیوالی تجویز کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان تجاویز پر عمل کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان علاقہ میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ملکر خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے کسی بھی علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں امن و امان کا بنیادی کردار ہوتا ہےٹانک اور سابقہ نیم قبائلی علاقہ جنڈولہ کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل میں افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھا اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے سول ملٹری لیزان کمیٹی کےاجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی نے کہا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کےحل کے لئے عملی کام کر رہی ہے ملٹری لیزان کمیٹی کے اجلاس کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ مل بیٹھ کر ان کے مسائل کوحل کیاجاسکےان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے اجلاس کے دوران جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہےان پر عملی طور پر کام کیا جائیگا تاکہ شہریوں کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کیےجاسکیں انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکشن میں سٹی کی روڈز پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پولیس شکایات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک پولیس میں کسی بھی صورت میں نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کےحل کے لئے پولیس نے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس پر عمل کرانے کے بعد ٹریفک کے مسائل حل ہونے میں کافی حد تک مدد ملے گی ان کا کہنا تھا کہ ٹانک اور اسکےمضفاتی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئےکاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی منشیات کی لعنت کا قلع قمع کر دیا جائیگاعلاقہ میں پائیدار کی امن کے لئے علاقہ میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے پولیس کے حوالے سے کسی بھی شکایا ت کی صورت میں شہری براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اس موقع پر شرکاء کی جانب سے سول لیزان کمیٹی کے انعقاد پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: