اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیاگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس بلالیا گیا ہے جس میں بہت بڑے فیصلے کئے جائیں گے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اجلاس اس حوالے سے اہم ہوگا کیوں کہ ن لیگ کواس بات کاڈرہے کہ کہیں ان کے ارکان اسمبلی سینیٹ میں ن لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے کسی اورکو ووٹ نہ دے دیں
یہ بھی معلوم ہوا کہ اس اہم اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی
دوسری طرف احسن اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز اجلاس سے خطاب کریں گی اورپھرایک واضح موقف دیں گے ،
یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کی طرف سے کافی دنوں سے سینیٹ انتخابات کےحوالے سے بیانات تو دیئے جاتے رہے لیکن باقاعدہ کوئی اس حوالے سے اجلاس منعقد نہیں ہوا تھا